عراق کے عربیل میں سیلاب 8 افراد ہلاک

   

بغداد : ابتدائی اطلاعات کے مطابق عراق کے شہر عربیل میں آئے سیلاب کی تباہ کاریوں میں 8 افراد اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔عربیل کے گورنر امید حوشناو نے مقامی میڈیا کو ایک بیان میں کہا ہے کہ گزشتہ رات تک شدید بارش کی وجہ سے صوبہ کی سرحدوں کے اندر کئی محلوں اور علاقوں میں پانی بھر گیا۔حوشناو نے بتایا کہ سیلاب کی وجہ سے خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد کی موت واقع ہو گئی۔انہوں نے کہا ہے کہ گھروں میں پانی اسوقت بھر گیا جب سب لوگ محو نیند تھے ، اس بنا پر جانی نقصان زیادہ ہوا ہے، تا ہم اب صورتحال کنڑول میں ہے۔