عرب اتحاد کا حملہ، بحیرہ احمر میں کشتی تباہ

   

ریاض ۔ عرب اتحادی طیاروں نے بحیرہ احمر میں دھماکو خیز مواد سے لدی ایک کشتی کو تباہ کر دیا۔ عرب میڈیا کے مطابق یہ کشتی حملے کی تیاری میں مصروف تھی جب اسے نشانہ بنایا گیا۔ دوسری جانب عرب اتحاد نے صنعا میں کھیلوں کے ایک میدان کو نشانہ بنایا۔ عرب عسکری اتحاد نے حوثی باغیوں سے صنعا شہر میں کھیلوں کے اس میدان کو ہتھیاروں کی ذخیرہ گاہ کے طور پر استعمال کرنے پر ڈیڈلائن دی ہے کہ وہ اس میدان سے تمام گولہ باردو نکال لے دوسری صورت میں اسے نشانہ بنایا جائے گا۔