عرب دنیا کے پہلے نیوکلیئر ری ایکٹر کا لائسنس جاری

   

ابوظہبی ۔ 17 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) متحدہ عرب امارات کی جانب سے پیر کو ایک اہم بیان جاری کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق کی گئی ہیکہ عرب دنیا کے پہلے نیوکلیئر پاور پلانٹ کیلئے برج میں قائم کئے جانے والے ری ایکٹر کیلئے لائسنس جاری کیا گیا ہے جسے ایک تاریخی اقدام قرار دیا گیا ہے۔ برخ پلانٹ ساحل خلیج سے مغرب میں واقع ہے، کا 2017ء میں ہی افتتاح عمل میں آنے والا تھا تاہم ریگولیٹری ضروریات اور سیفٹی کے دیگر معاملات کے پیش نظر اس کا افتتاح تاخیر کا شکار ہوگیا تھا۔ یاد رہیکہ متحدہ عرب امارات میں توانائی کے قابل لحاظ ذخائر موجود ہیں تاہم اپنی 10 ملین آبادی کیلئے امارات حکومت نے متبادل توانائی ذرائع بشمول شمسی توانائی کے شعبہ میں خطیر رقمی سرمایہ کاری کی ہے۔