عرس شریف حضرت فریدالدین مسعود گنج شکرؒ

   

حیدرآباد۔21جولائی (راست) عرس حضرت بابا فرید الدین مسعود گنج شکرؒ اور حضرت سید محمد شاہ صابر حسینی ؒ درگاہ حضرت شاہ خاموش ؒ نامپلی میں منعقد ہوگا۔ 24جولائی بروز دو شنبہ بعد نماز عصر صندل مالی ‘ قرآن خوانی ‘ قصیدہ بردہ شریف‘ کا انعقاد عمل میں آئے گا بعد نماز مغرب فاتحہ خوانی ‘ ختم خواجگان و زیارت دروازہ شریف ‘ سوز خوانی ہوگی۔ خواتین کے لئے زیارت دروازہ شریف 25جولائی بروز سہ شنبہ انتظام رہے گا۔ مولانا سید شاہ علی اکبر نظام الدین حسینی صابری سجادہ نشین و متولی بارگاہ حضرت ممدوح مراسم عرس و صندل انجام دیں گے۔

عرس شریف
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( راست ) : جلوس صندل مبارک حضرت حافظ سیدنا میر شجاع الدین حسین قادریؒ 22 جولائی کو شام 4 بجے جامع مسجد شجاعیہ چارمینار سے زیر نگرانی مولانا سید شاہ عبید اللہ قادری آصف پاشاہ برآمد ہو کر گلزار حوض ، پنجہ شاہ ، بی بی بازار ، تالاب کٹہ درگاہ زہرا بی صاحبہ سے ہوتا ہوا قبل نماز مغرب بارگاہ شجاعیہ عیدی بازار پہنچے گا اور بعد مغرب مراسم صندل مالی بموجودگی علماء کرام و مشائخ عظام انجام پائیں گے ۔ ختم قرآن ، حلقہ ذکر و فاتحہ خوانی ہوگی اور بعد نماز عشاء جلسہ فیضان اولیاء و شجاعیہ زیر صدارت سجادہ نشین بارگاہ شجاعیہ زیر نگرانی مولانا پیر سید شبیر نقشبندی منعقد ہوگا اور اس جلسہ کو سجادہ نشین بارگاہ شجاعیہ و نگران جلسہ کے علاوہ سید احمد محی الدین زاہد و دیگر علماء و مشائخ مخاطب کریں گے ۔۔
درس قرآن و حدیث
حیدرآباد ۔ 21 ۔ جولائی : ( راست ) : مسجد ساجدہ بیگم مغل پورہ کمان میں ہفتہ بعد نماز عشاء مولانا عارف باللہ قاسمی درس حدیث ، اتوار بعد نماز ظہر مولانا محمد عامر خاں قاسمی سلسلہ وار درس قرآن کے علاوہ پیر تا جمعہ بعد نماز فجر حافظ و قاری محمد نور الدین سلیم انجینئر سلسلہ وار درس قرآن دیں گے ۔ ۔