جیو ٹی وی کی خبر کے مطابق خان نے کہاکہ پاکستان کی خواہش ہے وہ تمام مسائل کا حل کرے‘ جس میں کشمیر کا مسئلہ بھی شامل ہے۔ جمعرات کے روزکہاکہ ہندوستان نے کہاکہ بیشکیک میں ایس سی او سمیت کے دوران دونوں قائدین کے درمیان کوئی ملاقات نہیں ہوگی۔
نئی دہلی۔جمعہ کے روزایک نیوز رپورٹ میں اس بات کا انکشاف ہوا ہے کہ پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے جمعہ کے روز ہی ایک اور مرتبہ ہندوستان کے اپنے ہم منصب نریندر مودی سے دونوں ممالک کے درمیان زیر التواء کے تمام مسائل کو بات چیت کے ذریعہ حل کرنا چاہتے ہیں۔
پاکستان کے اخبار”دی نیوز“ کی ایک نیوز رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ خان نے وزیراعظم نریندر مودی کو اپریل اور مئی کے درمیان پیش ائے لوک سبھا الیکشن میں دوبارہ جیت پر مبارکباد پیش کی ہے۔
خان نے 23مئی کے روز ٹوئٹر کے ذریعہ دوبارہ جیت حاصل کرنے پر مودی کو مبارکباد کا پیغام ارسال کیاتھا۔اس کے بعد انہوں نے بذریعہ فون بھی کیااور کہاکہ وہ چاہتے ہیں خطہ میں امن کے لئے وہ مودی کے ساتھ ملکر کام کرنا چاہتے ہیں۔
مذکورہ پیپر جس کی رپورٹ ویب سائیڈ پر شائع ہوئی‘ کا کہنا ہے کہ ”وزیراعظم خان نے مذکورہ مکتوب میں خواہش ظاہر کی ہے کہ پاکستان کشمیر اور دونوں پڑوسی ممالک کے درمیان میں زیر التوء دیگر تمام جغرافیائی درکار مسائل کا حل چاہتاہے“۔
مذکورہ رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ ”اس میں انکشاف وہ چاہتے ہیں کہ دونوں ممالک کی جانب سے علاقے میں استحکام کے لئے درکار حل پر بات چیت چاہتے ہیں“۔
اس میں مزیدکہاگیا ہے کہ ”وزیراعظم خان نے لکھا کہ یہ پاکستان علاقے میں امن قائم کررہا ہے‘ جو مذکورہ برصغیر میں ترقی کے حصہ کے لئے ایک اہم رول ادا کرے گا“۔
دہلی میں وزرات خارجی امور کی جانب سے مذکورہ لیٹر کی کوئی تصدیق نہیں ہوئی ہے