عمران خان کا بنیادی حقوق نصاب میں شامل کرنے کا وعدہ

   

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ کتاب سیرت النبیؐ کے علاوہ نصاب میں شہریوں کے بنیادی حقوق کو شامل کیا جائے گا اگر ان کی پارٹی اقتدار میں آئے گی۔ عمران نے کہا کہ انشاء اللہ جب پی ٹی آئی دوبارہ اقتدار میں آئے گی تو ہم سیرت النبیؐ کے علاوہ شہریوں کے بنیادی حقوق کو اسکول کے نصاب میں شامل کریں گے ۔ ہر شہری کو یہ سمجھنا ہوگا کہ حقیقی آزادی اسی وقت حاصل کی جاسکتی ہے جب وہ آئین کی طرف سے دیئے گئے حقوق کو سمجھیں۔