عمران خان کا سعودی عرب کے یوم تاسیس پر خصوصی پیغام

   

اسلام آباد : وزیراعظم پاکستان عمران خان نے سعودی عرب کے یوم تاسیس کے موقع پر خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کو تہنیتی پیغام بھیجا ہے۔منگل کے روز ٹوئٹر پر جاری اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ ’مملکتِ سعودی عرب کے تاریخی یومِ تاسیس کے موقع پر میں خادم حرمین شریفین عزت مآب جناب شاہ سلمان بن عبد العزیز، عالی مرتبت ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان اور مملکت کے برادر عوام کو دلی مبارکباد پیش کرتا ہوں۔‘عمران خان نے کہا کہ ’دعا ہیکہ ہمارے یہ دیس ترقی کی راہ پر گامزن رہیں اور یہاں کے باشندوں کوخوشحالی ہمیشہ میسر رہے۔‘سعودی عرب نے رواں سال 27 جنوری کو ایک شاہی فرمان کے ذریعے سے منگل 22 فروری کو پہلی سعودی ریاست کا یوم تاسیس (فاؤنڈیشن ڈے) منانے کا اعلان کیا تھا۔پہلی سعودی ریاست کی بنیاد امام محمد بن سعود نے 1727 میں موجود دارالحکومت ریاض کے جنوب مغرب میں واقع الدرعیہ شہر میں رکھی تھی۔