عمران خان کی بالآخر کمرہ عدالت میں معذرت خواہی

   

اسلام آباد : چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خاتون جج دھمکی کیس میں عدالت کے رو برو معافی مانگ لی۔عدالت میں عمران خان کے خلاف خاتون جج دھمکی کیس کی سماعت ہوئی۔ عمران نے روسٹرم پر آ کر کہا کہ اگر میرے بیان سے کسی کی دل آزاری ہوئی تو اس پر معافی مانگتا ہوں۔ چیئرمین پی ٹی آئی نے کہا کہ 25 سال پہلے انصاف کے نام پر پارٹی بنائی، میرے چیف آف اسٹاف کو اُٹھایا گیا اور کسٹوڈیل ٹارچر کا نشانہ بنایا گیا، میں نے اس پر ردعمل دیتے ہوئے جوش خطابت میں قانونی کاروائی کرنے کا کہا، میں نے جو کہا اس پر ان سے معافی بھی مانگنے گیا، اگر میں نے لائن کراس کی ہے تو میں معافی مانگتا ہوں۔6 جولائی کو جج ملک امان نے چیئرمین پی ٹی آئی کیخلاف خاتون جج دھمکی کیس میں حاضری سے استثنیٰ کی درخواست منظور کرتے ہوئے 19 جولائی کو طلب کیا تھا۔