عمرہ کیلئے کسی بھی ایئرپورٹ سے سعودی عرب آنے کی سہولت

   

ریاض : سعودی وزارت حج و عمرہ نے واضح کیا ہے کہ عمرہ کیلئے سعودی عرب آنے والے زائرین کسی بھی انٹرنیشنل یا مقامی ایئرپورٹ سے سعودی عرب میں داخل اور روانہ کرسکتے ہیں ۔ ایک بیان میں قوائد کی وضاحت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ عمرہ کیلئے آنے والے افراد 90 دنوں کیلئے ٹھہر سکتے ہیں اور اس دوران وہ مکہ ،مدینہ اور دیگر سعودی شہروں میں آزادی سے جاسکتے ہیں ۔ وزارت کے مطابق زائرین عمرہ کیلئے آن لائن ویزے کی درخواست داخل کرسکتے ہیں ۔ عمرہ کیلئے اعتمرنا ،اپلیکیشن کی رجسٹریشن ضروری ہے تاکہ زائرین کی کورونا سے حفاظت کو یقینی بنایا جاسکے ۔