عوام کی توقعات کے مطابق حکومت کام کرے گی : پونم پربھاکر

   

پرجا پالنا درخواستوں کے آن لائین اندراج کا عمل جاری ، کریم نگر میں مختلف ترقیاتی پروگرام سے ریاستی وزیرکا خطاب

کریم نگر ۔10 جنوری ۔ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) عوام کے توقعات کے مطابق ریاستی حکومت کارکرد ر رہیگی ، ریاستی وزیر برائے بہبود پسماندہ طبقات و ٹرانسپورٹ پونم پربھاکر نے یہ بات کہی ۔ چہارشنبہ کے روز پونم پربھاکر نے ماناکنڈور ایم ایل اے ڈاکٹر کے. ستیہ نارائنا کے ہمراہ ماناکنڈور منڈل کے گنگی پلی، کونڈاپلکلا اور نجایتی گوڈیم دیہاتوں میں کئی ترقیاتی کاموں کا آغاز کیا۔ گنگی پلی میں 6 لاکھ کی لاگت سے بنائے گئے بس شیلٹر، گنگی پلی میں 4 لاکھ کی لاگت سے ایک اوپن جم قائم کیا گیا، کریم نگر ، ماناکنڈور، چنگیرلا، گنگی پلی، کونڈپالکا کے درمیان حمل و نقل کیلئے کونڈپالا دیہات سے بس کا آغاز کیا گیا اور اسی بس میں گنگی پلی کا سفر کیا۔ نجائتی گوڈیم دیہات میں 23 لاکھ کی لاگت سے تعمیر کی گئی گرام پنچایت کی نئی عمارت کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر وزیر موصوف نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وہ ریاست میں عوام کا اعتماد برقرار رکھنے کے لیے ضلع، منڈل اور دیہاتوں میں عوام کے توقعات کے مطابق ترقیاتی کام کی انجام دہی کیلئے کارکرد رہے گی۔ انہوں نے مزید کہا کہ 9 ڈسمبر کو آر ٹی سی بسوں میں خواتین کے لئے مفت سفر کی سہولت فراہم کی گئی۔ دیہاتوں کی ترقی سے ہی ریاست کی ترقی ممکن ہے۔ مفت بس سہولت کے تحت تاحال 6.50 کروڑ خواتین بسوں میں مفت سفر کر چکی ہیں۔ اسی طرح آروگیہ شری اسکیم کے رقم حد میں اضافہ کرتے ہوئے 5 لاکھ سے 10 لاکھ کی طبی امداد فراہم کی جارہی ہے۔ عوام کو برسوں سے درپیش مسائل کو دور کرنے کیلئے 28 ڈسمبر سے 6 جنوری تک منعقد پرجاپالنا پروگرام میں موصولہ ایک کروڑ 10 لاکھ درخواستوں کو 45 ہزار کمپیوٹر آپریٹرز کی مدد سے آن لائن اندراج کا عمل جاری ہے۔ جلد از جلد مستحق افراد ان اسکیمات سے استفادہ کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے متعارف کرائی گئی 6 ضمانتوں میں سے دو کی پہلے ہی عمل آور ی کی جاچکی ہے ، اندرون 100 دن گرہ جیوتی اسکیم کے تحت 500 روپے میں گیس سیلنڈر، بے گھر افراد کی شناخت کرکے انہیں مکان کی فراہمی کی کارکردگی کا آغاز کیا جائیگا۔ موصوف نے مزید کہا کہ تھیماپور کے ڈرائیونگ اسکول ٹریک کو چوکا راؤ کے نام سے ماخذ کرتے ہوئے حکومتی احکامات جاری کئے گئے ہیں۔ چوکا راؤ کے یوم پیدائش پر کریم نگر ضلع کے ون ٹاؤن پولیس اسٹیشن کے روبرو چوکا راؤ کے مجسمہ نصب کیا جائیگا۔موصوف نے کہا کہ کسانوں سے اناج کی خریدی کی جائیگی۔ ماناکنڈور کے ایم ایل اے کاوامپلی ستیہ نارائنا نے کہا کہ 28 ڈسمبر سے 6 جنوری تک منعقد کئے گئے پراجاپالنا پروگرام کے ذریعے عوام سے راست درخواستوں کی وصولی کی گئی۔ ان اسکیمات کی عمل آوری کیلئے ٹھوس لائحہ عمل تیار کیا گیا۔اس موقع پرکریم نگر آر ڈی او مہیشور، ماناکنڈور منڈل پرجا پریشد کے صدر مداسانی سلوچنا، ایم پی ٹی سیز رنگا بھاسکرچاری، چلی گنتی سمپت، ایم پی پی سلوچنا، سرپنچ مسام شالینی، بی . مرلی دھر، نائب سرپنچ ٹی سمپت، او کمریہ، آر ٹی سی ڈی سی ای، بھوڈی ڈی آر ڈی او، جے ڈی آر ڈی سی ای او جے ڈی آر.پون کمار، ضلع مہتمم تعلیمات جناردھن راؤ، پنچایت فورم کے صدر ومشیدھر ریڈی ، عوامی نمائندوں، عہدیداروں و دیگر نے شرکت کی۔