عْمان میں کورونا وائرس پر قابو پانے آج سے زمینی راستے بند

   

عمان :عْمان میں کورونا وائرس کے کیسس میں اضافہ کے پیش نظر عمان کی کورونا وائرس ایمرجنسی کمیٹی نے پیر کی شام چھے بجے سے ایک ہفتے تک سرحدیں بند کرنے کا اعلان کیا ہے اور کہا کہ اس مدت میں مزید توسیع بھی کی جاسکتی ہے۔عْمان میں 27 دسمبر سے کوِوڈ-19 کی ویکسین لگانے کی مہم جاری ہے۔سلطنت کے وزیر صحت نے سب سے پہلے فائزر کی منظور شدہ ویکسین لگوائی تھی۔سب سے پہلے ضعیف العمر افراد ، طبی عملہ اور دائمی مریضوں کو ترجیحی بنیاد پرویکسین لگائی جارہی ہے۔عْمانی حکومت کے مطابق امریکا کی دوا ساز کمپنی فائزر کی جرمن کمپنی بائیو این ٹیک کے اشتراک سے تیار شدہ ویکسین کی 28 ہزار خوراکیں جنوری میں مسقط پہنچ جائیں گی۔سلطنت کی تقریباً پچاس لاکھ آبادی میں سے 60 فی صد کو کووِڈ-19 سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے گی۔ویکسی نیشن مہم کے ابتدائی مرحلے میں محدود سپلائی کے پیش نظر 20 فی صد آبادی کو ویکسین لگائی جارہی ہے۔عْمان نے دسمبر کے وسط میں برطانیہ میں کرونا وائرس کی نئی قسم پھیلنے کے بعد اپنی تمام سرحدیں اور داخلی راستے ہر قسم کی آمد ورفت کے لیے بند کردیے تھے اور29 دسمبر کو اپنی برّی ، بحری اور فضائی سرحدیں کھول دی تھیں۔