عہدیدار بولے‘ ڈاکٹر کفیل کو کلین چٹ نہیں ملی

,

   

لکھنو۔گورکھپور کے بی آر ڈی میڈیکل کالج میں اگست 2017میں ہوئی بچوں کی اموات کے معاملے میں ڈاکٹر کفیل خان کو کلین چٹ نہیں دی گئی ہے۔

جمعرات کے روز محکمہ صحت کے چیف سکریٹری راجنیش دوبے نے دعوی کیاہے کہ ڈاکٹر کفیل خان کو جن دو معاملات میں پہلے جانچ کمیٹی نے بے قصور ہونے کی بات کہی تھی‘ وہ ڈاکٹر کفیل کی جانب سے داخل کردہ دستاویزات کی بنیاد پر تھا۔

کفیل خان کے خلاف انتظامیہ کے پاس دستاویزی ثبوت موجود ہیں‘ جس کی جانچ کی جارہی ہے۔ انہیں بے قصور نہیں مانا جاسکتا۔چیف سکریٹری نے جمعرات کے روز لوک بھون میں پریس کانفرنس کی۔

انہوں نے سوشیل میڈیا میں ڈاکٹر کفیل خان کی جانب سے خود کو بے قصور پیش کرنے کے دعوؤں کو مسترد کردیا۔

انہوں نے کہاکہ بی آر ڈی میڈیکل کالج میں پیش ائے واقعہ میں قصوروار پائے جانے کے بعد کفیل خان کے خلاف چارمعاملات میں محکمہ جاتی کاروائی شروع کی گئی تھی

۔ڈاکٹر کفیل کے خلاف سرکاری سیوا میں سینئر ریجنڈنٹ اور مقرر ترجمان کے سرکاری ملازمت پر رہتے ہوئے خانگی پریکٹس کرنے اور ذاتی نرسنگ ہوم چلانے کا الزام ثابت ہوگیاہے۔

جس پر فیصلے لینے کے لئے کاروائی چل رہی ہے۔ دوسری دو الزامات پر بھی انتظامیہ نے ابھی کوئی فیصلہ نہیں لیاہے۔

چیف سکریٹری نے کہاکہ جب دو الزامات میں ڈاکٹر کفیل خان قصور وار پائے گئے ہیں‘ وہ حساس بدعنوانی اور قوانین کی خلاف ورزی کے معاملات ہیں۔

معطلی کے دوران ڈاکٹر کفیل نے پچھلے سال 22ستمبر کو تین چار باہری لوگوں کے ساتھ ضلع طبی مرکز بھائی رائچ میں زبردستی گھسنے او رمریضوں سے بات چیت کرنے کی کوشش کی‘ جس کی وجہہ سے افرتفری کاماحول پیدا ہوگیاتھا۔