عیدالاضحیٰ سے متعلق آل انڈیا مسلم پرسنل لا بورڈ کی مسلمانوں سے بڑی اپیل، ہدایات جاری

   

نئی دہلی: ملک میں نفرت کا ماحول اور موجودہ حالات کی کشیدگی کو دیکھتے ہوئے مسلم تنظیموں کی جانب سے امن اور قربانی کو لے کر رہنما خطوط جاری کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلم تنظیموں کی جانب سے عید کی نماز سڑکوں پر ادا نہ کرنے، قربانی کے جانور کو سرعام ذبح نہ کرنے اور صاف صفائی پر مبنی گائیڈ لائن این جاری کی جارہی ہے۔ اسی ضمن میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ نے بھی رہنما خطوط جاری کرتے ہوئے اپیل جاری کی ہے۔اس موقع پرجانوروں کی قربانی بھی کی جاتی ہے، شریعت کا یہ حکم مالدار مسلمانوں سے متعلق ہے اور دنیا کے دوسرے مذاہب میں بھی اس کا تصور موجود ہے، لیکن قربانی کرتے ہوئے یہ بات ضروری ہے کہ ہم کوئی ایسا عمل نہ کریں جو دوسرے بھائیوں کے لئے دل آزاری کا سبب ہو، امن کو نقصان پہنچے، گندگی پھیلے، تعفن پیدا ہو، جانور کا متعفن حصہ سرِ راہ اور آبادیوں کے اندر پھینک دیا جائے، یہ ساری باتیں شریعت کے بھی خلاف ہیں۔