عیدی بازار میں ایک شخص کا بہیمانہ قتل

   


حیدرآباد /5 اکٹوبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ عیدی بازار میں کل رات ایک نوجوان کا قتل کردیا گیا ۔ رات دیر گئے پیش آئی اس قتل کی سنگین واردات علاقہ میں سنسنی پھیل گئی ۔ رات دیر گئے بازاروں میں عوام کی گشت اور نقل و حرکت پر بھی پولیس کی چوکسی کے متعلق سوالات اٹھائے جارہے ہیں ۔ کل رات پیش آئی اس سنگین واردات میں 25 سالہ سید محمد آغا قریشی عرف بختیار قریشی عرف اسد شوٹر کا قتل کردیا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ اسد شوٹر جو امام باڑہ علاقہ کے ساکن سید رزاق آغا قریشی کا بیٹا تھا ۔ کل رات چند افراد سے ملاقات کیلئے عیدی بازار علاقہ آیا تھا ۔ اسد شوٹر کے قتل میں پرانی دشمنی کے کارفرما ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ اس شوٹر نواز قتل کیس میں بھی ملوث تھا اور اس کیس کا بدلہ لینے کی خاطر ہی اسد کے قتل کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔ انسپکٹر بھوانی نگر محمد امجد علی نے بتایا کہ قاتلوں کی تلاشی کیلئے پولیس کی خصوصی ٹیموں کو تشکیل دیا گیا ہے ۔ ع