غازی آباد۔اجئے مشرا کے ٹیکٹ او رکسانوں کے خلاف درخواست

,

   

غازی آباد۔ایک کسان نے مرکزی وزیر اجئے مشرا کے خلاف کسانوں او ران کے قائد راکیش ٹکیٹ کے متعلق ”نازیبا“ ریمارکس پر پولیس سے ایک شکایت در ج کرائی ہے۔نریش یادو جو ہارساؤں گاؤن کا ایک ساکن ہے نے ایڈیشنل ایس پی(سٹی۔۱) سے خطاب کرتے ہوئے مشرا کے خلاف ’ٹیکٹ‘ کو دوکوڑے کا آدمی اور کسانوں کا تقابل ’کتوں‘‘ سے کرنے کا حوالہ دیتے ہوئے منگل کے روز ایک شکایت کی ہے.

یادو نے اپنی یادواشت میں کہاکہ ”میں ٹیکٹ کا ایک حامی ہونے کی وجہہ سے منسٹر کے بیان پر سخت ناراضگی درج کراتاہوں۔ انہوں نے کسان سماج کی توہین کی اور مجھے ذلت محسوس ہورہی ہے“۔

اے ایس پی نیوپن اگروال نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ان کے دفتر کے عملے کو ایک شکایت موصول ہوئی ہے۔ مذکورہ اے ایس پی نے کہاکہ ”مذکورہ ویڈیو سوشیل میڈیا پر وائرل ہوا ہے اس کی جانچ کے ذریعہ صداقت کے لئے سائبر سل کو یہ روانہ کردیاگیاہے“۔

ایک ویڈیو میں مشرا کو یہ کہتے ہوئے سنا گیاہے کہ ”مان لوکہ میں لکھنو کار میں جارہاہوں اور کار کی رفتار بہت تیزہے‘ کتے سڑک پر بیٹھ کر بھوکتے ہیں یا پھر اس کا ر کا تعقب کرتے ہیں‘ یہ ان کی فطرت ہے۔

میں اس کے متعلق کچھ نہیں کہوں گا اور میری ایسی فطرت نہیں ہے“۔

پچھلے سال3اکٹوبر کے روز اٹھ لوگ جس میں چار کسان او رایک صحافی بھی شامل تھے لکھیم پور میں اسوقت پیش ائے تشدد میں ہلاک ہوگئے گئے جب یوپی ڈپٹی چیف منسٹر کیشو پرساد مورا مشرا کے گاؤں لکھیم پور کھیری ضلع کا دورہ کرنے کے لئے پہنچے تھے۔

اس کیس میں مشرا کا بیٹا اشیش مشرا کلیدی ملزم کے طور پرگرفتار کیاگیاتھا۔

مشرا نے کہاتھا کہ”لوگ سوالات کررہے ہیں۔ اس میں کچھ بے وقوف صحافی بھی ہیں ان کا صحافت سے کوئی رشتہ بھی نیں ہے او روہ بے کار کی چیزوں کے ذریعہ الجھن پیدا کرنا چاہتے ہیں“۔

مشرا نے پیر کے روز اپنے حامیوں سے خطاب کرتے ہوئے سخت انداز میں کہاتھا کہ ”میں راکیش ٹیکٹ کو بھی جانتاہوں‘ وہ ’دوکوڑی کا آدمی‘ہے۔

اس نے الیکشن لڑا مگر اپنی ضمانت بھی نہیں بچاسکا۔ اگر اس قسم کا کوئی آدمی کسی کی مخالفت کرتا ہے جس کی کوئی قدر نہیں اورمیں ایسے لوگوں کو جواب نہیں دوں گا جس کی کوئی اہمیت نہیں ہے“۔

ٹکیٹ کی قیادت میں سمیوکت کسان مورچہ(کے ایس ایم)نے لکھیم پور کھیری میں پچھلے ہفتہ 75گھنٹے کا طویل احتجاج دھرنا دیا ہے‘ جس میں مشرا کو نکالنے کی بھی مانگ کی تھی۔

مشرا کے تبصرے پر ردعمل پیش کرتے ہوئے ٹکیٹ نے کہاکہ یہ فطری بات ہے برہمی کی جس کا بیٹا پچھلے ایک سال سے جیل میں بند ہے۔بی جے پی کے ٹکٹ پر مشر مشرا مسلسل دوسری مرتبہ لوک سبھا کے ایم پی منتخب ہوئے ہیں۔