غزہ میں حماس کے ٹھکانوں پر اسرائیل کے حملے‘ آتشی غباروں کے جواب میں کاروائی کا دعوی

,

   

تل ابیب۔اتوارکے روزداغے گئے آتشی غباروں کے جواب میں غزہ پٹی میں اسرائیل نے فلسطینی فوجی ٹھکانو ں کو نشانہ بنایاہے۔ جنوبی غزہ پٹی کے خان یونس علاقے میں اسرائیل ائیر فورس نے ان حملوں کو انجام دیاہے۔

مذکورہ اسرائیل ڈفیس فورسس(ائی ڈی ایف) نے ٹوئٹ کیاکہ”اسرائیل کی جانب سے چھوڑے گئے آتشی غباروں کے جواب میں ہم نے حماس کے فوجی ٹھکانوں پر مشتمل انفرسٹکچر کو نشانہ بنایاہے جس کا استعمال دہشت گرد سرگرمیوں کے لئے کیاجارہاتھا۔

اسکول کے بشمول غزہ میں شہری علاقوں کے قریب میں یہ ٹھکانہ تھا۔ غزہ کی جانب سے کسی بھی دہشت گرد کوششوں کا ہم جواب جاری رکھیں گے“

ٹائمز آف اسرائیل کے بموجب اتوار کے روز غزہ پٹی سے متعدد آتشی غبارے جنوبی اسرائیل میں چھوڑے گئے تھے۔ان حملوں کے جواب میں اسرائیل نے اعلان کیاتھا کہ وہ اتوار کی رات کو اگلے نوٹس تک غزہ پٹی کے نصف ماہی گری علاقے کو کاٹ رہا ہے۔

حماس کے ترجمان نے ان فضائی حملوں کا مذاق اڑاتے ہوئے اس کو دونوں فریقین کے مابین حال ہی میں ہوئی جنگ کے دوران پیش ائی ”ناکامیوں کو چھپانے اور اپنی ہی فوج کے نظر میں اپنے وقار کو بحال کرنے کی کوشش کا اظہار“ قراردیاہے۔

میڈیا رپورٹس کے بموجب اتوار کے روز غزہ سے چھوڑے گئے آتشی غباروں کی وجہہ سے جنوبی اسرائیل کے ایشاکول علاقے میں متعدد مقاما ت پر آتشزدگی کے واقعات رونما ہوئے ہیں۔