غزہ میں فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر24,285ہوگئی

,

   

وزرات نے دائمی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو صحت کی سنگین پیچیدگیوں سے یہ نوٹ کرتے ہوئے خبردار کیاکہ ان میں سے 350,000بغیر دوائیوں کے ہیں
غزہ۔ غزہ نژاد وزرات صحت نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں جاری اسرائیلی حملوں کی وجہہ سے فلسطینیوں کی ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر 24,285ہوگئی ہے۔

زنہو نیوز ایجنسی کی خبر کے مطابق وزرات نے منگل کے روز ایک صحافتی بیان میں کہا ہے کہ پچھلے 24گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فوج 158فلسطینیوں کو ہلاک کیا اور 320زخمی ہوئے ہیں۔

انہوں نے مزیدکہاکہ حماس او راسرائیل کے درمیان جاری تنازعہ کے سبب زخمی فلسطینیو ں کی تعداد 7اکٹوبر2023سے اب تک 61,154ہوگئی ہے۔

درایں اثناء انہو ں نے نوٹ کیا کہ متاثرین کی ایک بڑی تعداد ملبے کے نیچے ہے اور ایمبولنس اور شہری دفاع کا عملہ ان تک نہیں پہنچ سکا۔

وزرات نے دائمی بیماریوں میں مبتلا مریضوں کو صحت کی سنگین پیچیدگیوں سے یہ نوٹ کرتے ہوئے خبردار کیاکہ ان میں سے 350,000بغیر دوائیوں کے ہیں۔ اس نے بین الاقوامی اداروں سے دائمی مریضوں کے لئے فوری طور پر ادوایات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔