غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل کی جائے: وزیراعظم ہالینڈ

   

ایڈنبرا : ہالینڈ کے وزیر اعظم ڈک شوف نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور علاقے میں مزید انسانی امداد پہنچانے کا مطالبہ کیا۔ایکس سے اپنے بیان میں، وزیر اعظم شوف نے کہا کہ انہوں نے نیتن یاہو کے ساتھ فون پر غزہ کی انسانی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا ہے۔انہوں نے کہاکہ مشرق وسطیٰ میں کشیدگی کو مزید بڑھنے سے روکنا اہمیت کا حامل ہے تشدد اور انتقامی کارروائیوں کے سلسلے کوختم کیا جاناچاہیے۔غزہ کے مکینوں تک مزید انسانی امداد پہنچانا ضروری ہونے پر زور دینے والے شوف نے کہاکہ غزہ میں فوری جنگ بندی ، یرغمالیوں کی رہائی اور غزہ کے درد کے مارے عوام تک بلا رکاوٹ کہیں زیادہ ا نسانی امداد پہنچانے پر مبنی معاہدے کا قیام لازم و ملزوم ہے۔