غزہ پر اسرائیلی حملوں میں ہلاکتوں کی تعداد 25 ہزار سے آگے

   

غزہ: گزشتہ سال 7 اکتوبر سے غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 25,105 ہو گئی ہے جب کہ62,600سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔ 7اکتوبر سے اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازعہ میں اضافہ ہوا ہے ۔ انکلیو کی وزارت صحت نے اتوار کو یہ اطلاع دی۔وزارت نے کہا کہ گزشتہ سال 7اکتوبر سے اسرائیلی جارحیت کے متاثرین کی تعداد بڑھ کر 25,105 ہوگئی ہے جبکہ 62,681افراد زخمی ہوئے ہیں۔ غزہ میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران تقریباً 178افراد ہلاک اور 293زخمی ہوئے ہیں۔
فلسطینی بنیاد پرست تحریک حماس نے 7 اکتوبر 2023 کو غزہ کی پٹی سے اسرائیل کے خلاف ایک بڑے راکٹ حملے کا آغاز کیا۔ جب حماس کے جنگجوؤں نے نہ صرف سرحد کی خلاف ورزی کی بلکہ فوج اور شہریوں پر فائرنگ بھی کی۔ اس کے نتیجے میں اسرائیل میں 1,200 سے زیادہ لوگ مارے گئے اور تقریباً 240 دیگر کو اغوا کر لیا گیا۔ اس کے بعد اسرائیل نے جوابی حملے شروع کر دیے ۔