غزہ پر حملہ حلق میں خنجر کی طرح گڑھا رہے گاعرب ملکوں سے ہنگامی اجلاس پر زور : محمود عباس

   

غزہ : فلسطین کے صدر محمود عباس نے عرب ممالک کے سربراہان سے ہنگامی اجلاس طلب کرنے کی اپیل کی اور کہا ہے کہ غزہ کے فلسطینی پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے نسل کشی اور قتل عام کا سامنا کر رہے ہیں۔فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق تنظیم آزادی فلسطین PLO کی انتظامی کمیٹی نے تازہ صورتحال پر غور کے لئے ہنگامی اجلاس کیا ہے۔اجلاس سے خطاب میں صدر محمود عباس نے عرب ممالک کے سربراہان سے اپیل کی ہے کہ فلسطینی عوام اور اس کے گھروں پر وحشیانہ حملوں کو روکنے، علاقائی و بین الاقوامی سطح پر دھمکیوں کے خلاف جدوجہدکرنے، فلسطینی عوام کی جبری ہجرت کو روکنے اور بیت المقدس کے دارالحکومت والی فلسطینی حکومت کی زمین پر قبضے کے خاتمے کے لئے ہنگامی اجلاس کیا جائے۔صدر عباس نے کہا ہے کہ فلسطین کا دور سخت ترین دِنوں سے گزر رہا ہے۔ غزہ میں ہماری عوام پوری دنیا کی آنکھوں کے سامنے اسرائیلی فوجوں کے ہاتھوں نسل کشی اور قتل عام کا سامنا کر رہی ہے۔اقوام متحدہ کی جنرل کمیٹی کے، غزہ میں پائیدار فائر بندی اور جھڑپوں کے خاتمے پر مبنی، فیصلہ بِل کے باوجود اسرائیلی فورسز نے زمینی آپریشن شروع کر دیا ہے اور غزہ پر بھاری بمباری کی جا رہی ہے۔