غلاف کعبہ کو ٹرکوں پرمسجد حرام تک لے جانے کی تیاری

   

مدینہ منورہ: صدارت عامہ برائے امور حرمین شریفین کی نمائندہ جنرل ڈپارٹمنٹ آف موومنٹ اینڈ لاجسٹک سروسز ایجنسی نے خانہ کعبہ کے غلاف کو تبدیل کرنے اور شاہ عبدالعزیز کامپلکس سے غلاف کو مسجد حرام تک ٹرکوں کے ذریعہ منتقل کرنے کی تیاری مکمل کرلی ہے۔ غلاف کعبہ کی نقل و حمل کیلئے ٹرکوں کا انتظام کیا گیا ہے جن پر غلاف کو حفاظتی اقدامات کیساتھ لادا جائیگا۔ غلاف کے مختلف حصوں کو ٹرکوں پر لادا جائے گا جس کے بعد انہیں مسجد حرام میں لے جایا جائے گا۔نقل و حمل کے بیڑے کو جراثیم سے پاک کیا گیا ہے اور مرکزی گاڑی کے ساتھ ایک اضافی گاڑی بھی رکھی گئی ہے۔ ایک موبائل ورکشاپ بھی اس عمل کا حصہ ہے جسے تکنیکی عملہ کی مدد حاصل ہے۔ کنگ عبدالعزیز کامپلکس کے ہیڈ کوارٹر سے سازوں اور درزیوں کیلئے دو بسیں تیار کی گئی ہیں۔