غیرٹیکہ یافتہ شہریوں پر یکم اگست سے کویت پابندیاں عائد کرے گا

,

   

کویت۔غیر ٹیکہ یافتہ شہریوں پر نئے پابندیوں عائد کرنے کا منگل کے روز کویت نے اعلان کیاہے۔ مذکورہ پابندیاں یکم اگست سے نافذ ہوں گے۔رائٹرس کی رپورٹ کے مطابق غیر ٹیکہ یافتہ شہریوں کو بیرونی ممالک کے سفر کی منظوری نہیں ہوگی۔

اس قانون سے 16سال سے کم عمر اور حاملہ عورتیں مستثنیٰ رہیں گے۔مذکورہ شہری ہوا بازی انتظامیہ نے یہ بھی کہاکہ وہ لوگ جو کویت آرہے ہیں انہیں جہاز میں سوار ہونے سے قبل کویڈ19پی سی آر جانچ کی منفی رپورٹ اپنے ساتھ رکھنا ہوگا۔

ان کے پاس سے کوئی علامتیں بھی نہیں دیکھائی دینے چاہئے۔ کویت آمد کے انہیں سات دنوں تک گھر میں قرنطین میں رہنا ہوگا۔

درایں اثناء مذکورہ کویت انتظامیہ نے کویڈ 19وبال کی وجہہ سے جو پابندیاں عائد کی تھیں ان تمام میں نرمی لائی ہے اور تمام سرگرمیوں کو سوائے اجتماعات کے منظوری دی ہے


کویت میں کویڈ 19کے معاملات
منگل کے روز کویڈ میں کویڈ19کے933نئے معاملات درج کئے گئے ہیں۔مذکورہ ملک میں پانچ اموات اور 1376صحت یابیاں درج کی گئی ہیں۔

جولائی 28تک کویت میں 394,538جملہ معاملات کا علاج کیاگیاہے۔

اب تک یہاں پر 2298اموات ہوئے ہیں‘ 378,810لوگ صحت یاب ہوئے ہیں۔ فی الحال 13430مریضوں کا علاج کیاجارہا ہے۔ ان میں سے 201کی حالت تشویش ناک ہے۔