غیر اسلامی شادیوں کے رواج کے خلاف مہم کو قاضیوں کی ملی حمایت

,

   

نظام آباد۔مقامی جمعیت العلماء نے مذکورہ تحریک کی شروعات کی جو ”غیر شرعی شادی“ کے ساتھ جہیز‘ موسیقی اور ڈی جے کے خلاف ہے جس میں ائے دن اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

مذکورہ ”غیر شرعی‘‘ شادی کے بائیکاٹ کو ہر طرف سے حمایت حاصل ہورہی ہے۔جمعیت علماء کے صدر حافظ لئیق خان کی قیادت میں ایک وفد نے آرمور‘ بالاکونڈہ‘ اور بھیما گل کا دورہ کیا اور مساجد کمیٹیوں اور قاضیوں سے ملاقاتکی اور انہیں شادیو ں کی تقریب کے دوران بڑھتی ”غیر شرعی“ عمل میں اضافہ کے متعلق بتایا۔ اس طرح کے عمل سے لڑکیوں کی شادی میں رکاوٹیں اور کشمکش پیدا کررہی ہیں


غیر اسلامی شادیوں کا رواج
غیر اسلامی حرکتیں جیسے گانے‘ میوزیک‘ ڈی جے‘ جہیز‘ جوڑے کی رقم نقدی کی شکل میں‘مہر کی عدم ادائیگی بڑے پیمانے پر مسلمانوں کے عمل کا حصہ بن گئے ہیں۔

مذکورہ قاضیوں نے شادیوں میں اس طرے کے عمل کو ختم کرنے میں مکمل حمایت کا اعلان کیاہے۔ اس طرح کی شادیوں کا نکاح مساجد میں بھی ادا کرنے کا انہوں نے عہد کیاہے۔

سیاست نیوز سے بات کرتے ہوئے جمعیت علمائے کے صدر حافظ لئیق خان نے جانکاری دی ہے کہ اس طرح کی شادیوں کے خلاف مہم کی شروعات کے لئے اتفاق رائے سے ایک قرارداد”ریفارم سوسائٹی پروگرام“ کو منظورکیاگیاہے۔

ضلع سطح پر شروع کی گئی اس مہم کی حمایت کا تمام مساجد کمیٹیوں کے ذمہ داران اور قاضی حضرات نے حمایت کرنے کا اعلان کیاہے۔

اس مہم کا مقصد غیر اسلامی طریقے اوراصراف کی حوصلہ شکنی کے ذریعہ لڑکیوں کی شادی کو آسان بنانا ہے۔ جمعیت علمائے نے مسلمانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ غیراسلام طریقوں کو ختم کریں