غیر قانونی تعمیر پر میرا کوئی تعاون نہیں ، کمشنر

   

آرمور: آرمور میونسپل کمشنر شیلجا نے صحافیوں کو بتایا کہ آرمور میونسپل پرکٹ قومی شاہراہ 63 روبرو واقع اسماء بیگم کی اراضی کے متعلق جو کیس درج ہونے کی بات کہی جارہی ہے۔ اس اراضی پر غیر قانونی تعمیر پر میرا کوئی تعاون نہیں ہے۔ پرکٹ کے آرمور میونسپل میں ضم ہونے سے قبل اس اراضی پر اس وقت کے پرکٹ گرام پنچایت سکریٹری نے چار افراد کو مکانات بنانے پرمیشن جاری کیا تھا۔ مزید بتاتے ہوئے کہا کہ 2 ڈسمبر 2019 درخواست گزار اسماء بیگم نے مجھے تحریری درخواست پیش کی تھی۔ کہ ان تعمیری کاموں کو روکا جائے۔ لیکن یہ کیس کورٹ میں پینڈنگ میں رہنے کی وجہ سے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ میں نے غیر قانونی تعمیر میں مدد کی بات میں سچائی نہیں ہے۔ لیکن عوام میں یہ موضوع زیر بحث ہے۔ اور عوام کی جانب سے یہ بات بھی کہی جارہی ہے کہ عہدیداروں کے عدم تعاون کی وجہ سے ہی درخواست گزار کورٹ سے انصاف کے لئے رجوع ہوتا ہے۔ اس کے علاوہ یہ بھی بات کہی جارہی ہے کہ حکومت کے تحت احکامات ایل آر ایس کے نفاذ کے باوجود آرمور میونسپل کے احاطہ میں غیر قانونی تعمیرات کی جارہی ہے۔ جس پر ابھی تک کوئی کارروائی نہیں کی جارہی ہے۔