فرخ آباد میں خاتون کی دواخانہ کے فرض پر زچگی

   

فرخ آباد ۔ 20 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش کے شہر فرخ آباد میں ایک خاتون مقامی سرکاری دواخانہ میں راہداری کے فرش پر زچگی کے لئے مجبور ہوگئی اور اس نے ایک بچہ کو جنم دیا ۔ دواخانہ کا اسٹاف اس خاتون کو بیڈ فراہم کرنے میں ناکام ہوگیا تھا ۔ جہاں آباد پو لیس اسٹیشن کے حدود کے تحت رونی گاؤں کی ساکن 35 سالہ سنجو کو اتوار کی شب رام منوہر لوہیا ہاسپٹل لایا گیا تھا لیکن اس کو شریک کرنے کے بجائے اسٹاف نے کہا تھا کہ اس کیلئے بیڈ دستیاب نہیں ہے ۔