فرسٹ کلاس کرکٹ میں اپنے اسکور سے سرفراز نے کیا وی وی ایس لکشمن کو حیران

,

   

کملیش ماکوانی کے گیند پر اؤٹ ہونے سے قبل سرفراز خان نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں جملہ605رن بنائے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں اؤٹ ہونے سے قبل اتنے زیادہ رن بنانے والے ساتویں کھلاڑی بن گئے۔

ممبئی۔ سرفراز خان نے اپنے کیریر کے سب سے بہترین دور سے گذرتے ہوئے رانجی ٹرافی مں ی ممبئی کے لئے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ریکارڈ بنانے والے نوجوان بن گئے ہیں۔ اپنی پچھلی دو اننگز میں مذکورہ 22سالہ کھلاڑی نے 301ناٹ اؤٹ اور 226ناٹ اؤٹ رن بنائے تھے نے سوراشٹرا کے خلاف کھیل کے دوران پھر ایک مرتبہ اپنے بلے سے 78رن کا اسکوربناکر شاندار کرکٹرس کی فہرست میں شامل ہوگئے ہیں۔

کملیش ماکوانی کے گیند پر اؤٹ ہونے سے قبل سرفراز خان نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں جملہ605رن بنائے اور فرسٹ کلاس کرکٹ میں اؤٹ ہونے سے قبل اتنے زیادہ رن بنانے والے ساتویں کھلاڑی بن گئے۔

مذکورہ ریکارڈ جو ہندوستانیوں سے منسلک ہے اس میں کے سی ابراہیم کا709رن اؤٹ ہونے سے قبل 1947-48میں رہا۔ گرائم ہیک(645)‘ وجئے مرچنٹ(634)‘ پاٹسی ہینڈرین(630)‘ایس بدریناتھ(625)‘ اور پنکج دھرمانی(608)‘تاہم ان کا نام وی وی ایس لکشمن اور ایورٹن ویکس سے اوپر رکھا گیاہے

کھلاڑیوں کی مکمل فہرست جو اؤٹ ہونے سے قبل زیادہ رن بنائے ہیں

کے سی ابراہیم709‘1947/48

جی اے ہیک سال1990رن645

وی ایم مرچنٹ‘سال1941/42رن634

ایس بدریناتھ‘ سال2007/08رن625

پی دھرمانی‘ سال1999/00رن 608

ایس این خان’سال2019/20رن605

ای ڈی ویکیس‘سال1950‘ رن575

ایف جیکس مین‘ سال1951‘ رن 558

آر بی سمبسن‘ سال1959/60‘ رن 545

وی وی ایس لکشمن‘سال1997/98‘ رن 538

وی وی ایس لکشمن‘ سال1999/00‘ رن530

سیزن کے ابتداء میں مذکورہ نوجوان ممبئی کا ساتھواں کھلاڑی بن گیا تھا جس نے فرسٹ کلاس کرکٹ میں ٹربل سنچری بنائی اور ماہر کرکٹروں کی فہرست میں شامل ہوگیا جس میں وسیم جعفر(301اور314ناٹ اؤٹ)‘ روہت شرما(309ناٹ اؤٹ)‘ اجیت واڈیکر(323)‘ سنیل گاؤسکر(304)‘ وجئے مرچنٹ(359ناٹ اؤٹ) او رسنجے مانجریکر(337)شامل ہیں۔

سرفراز نے ای ایس پی این کرکٹ انفو کو بتایاکہ”واپسی اور ممبئی ٹربل سنچری کلب میں شمولیت پر فخر محسوس کررہاہوں‘ جس کلب میں عظیم کھلاڑی جیسے سچن تنڈولکر‘ سنیل گاؤسکر‘ وسیم جعفراور روہت شرما شامل ہیں“۔