فلسطینی نوجوانوں نے بیت المقدس میں ویران مسجد آبادکردی

   

یروشلم ۔ مقبوضہ بیت المقدس کے علاقہ ام الفہم کے نوجوانوں نے غیر آباد مسجد کو آباد کردیا۔ فلسطینی ذرائع ابلاغ کے مطابق مقامی سوشل میڈیا پر اس مسجد میں شرپسند یہود کی جانب سے پارٹی منعقد کرنے کی وڈیو وائرل ہوئی تھی،جس کے بعد فلسطینیوں نے اس غیر آباد مسجد کو آباد کرنے کا فیصلہ کیا۔ مسجد کی صفائی کرکے اسے نمازیوں کے لیے تیار کیاگیا،جس کے بعد وہاں جمعہ کی نماز ادا کی گئی۔ اس دوران نوجوانوں نے نمازیوں کی آمدورفت کے لیے اپنی گاڑیاں بھی وقف کردیں۔