فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے ہندوستان کی جانب سے 7.32 کروڑ روپئے کی امداد

,

   

واشنگٹن : ہندوستان نے فلسطینی پناہ گزینوں کیلئے کام کرنے والی اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکرس ایجنسی کو 7.32 کروڑ روپئے کی امداد دی ہے۔ اس رقم سے ایجنسی کے پروگرامس اور خدمات میں مدد ملے گی۔ ہندوستان میں کورونا وائرس کے باعث مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ، ایسے حالات میں بھی ہندوستان نے فلسطینی پناہ گزینوں کو فراموش نہیں کیا ہے۔