فلسطین: اپنے منگیتر سے ملاقات کرنے پر والد او ربھائیو ں نے بہن کاقتل کردیا۔ عوام میں زبردست غم و غصہ

,

   

رملہ: فلسطین میں نوجوان میک اپ آرٹسٹ لڑکی کو مبینہ طور پر غیر ت کے نام پر قتل کردیاگیا۔ اس کے بعد عرب ممالک میں مظاہرے شروع کردیئے گئے۔ عرب کی ویب سائٹ ”لی لینا“ کی رپورٹ کے مطابق فلسطین کے شہر لحم میں 21سالہ میک اپ آرٹسٹ اسراء غریب کو مبینہ طورپر والد اور بھائیو ں نے غیرت کے نام پر قتل کردیا۔ رپورٹ کے مطابق 21سالہ اسراء غریب کو صرف اس وجہ سے قتل کردیا گیا کیونکہ اس نے اپنے منگیتر سے ملاقات کی تھی۔

اسراء کے والد او ربھائیوں نے منگیتر سے ملاقات کرتے ہوئے اسے دیکھ لیا بعد ازاں مبینہ طور پر اس کا قتل کردیا۔ اسراء غریب کو قتل کرنے کے بعد سوشل میڈیا پر اس جرم کی سخت مذمت کی جارہی ہے۔ کئی لوگوں نے شدید غم و غصہ کا اظہار کیا۔ ایک ٹوئٹر صارف ویل منصور نے کہا کہ عرب ممالک میں خواتین کے تحفظ کیلئے قانون وضع کئے جانے کی ضرورت ہے۔

https://twitter.com/Humanist_Jaleel/status/1167413813936832514?ref_src=twsrc%5Etfw%7Ctwcamp%5Etweetembed%7Ctwterm%5E1167413813936832514&ref_url=https%3A%2F%2Fwww.mbs.news%2F2019%2F09%2Ffull-story-of-the-death-of-the-palestinian-isra.html

محمد جاسم التمیمی نے کہا کہ ہم اسراء غریب کو انصاف دینے کا مطالبہ کرتے ہیں اور ساتھ ہی اس کے قریبی دوستوں کے تحفظ کو بھی یقینی بنانے کا مطالبہ کیا گیا جنہوں نے اس جرم پر سے پردہ اٹھایا۔ جلیل نامی ایک صارف نے بتایا کہ یہاں یہ واضح ہونا ضروری ہے کہ اسراء اپنی ماں کے علم میں لاتے ہوئے اپنے منگیتر سے ملاقات کے لئے گئی تھی۔

اگر اسراء کسی کو بتائے بغیر اپنے عاشق سے ملنے جاتی تو۔“ فلسطین میں لڑکیاں اسراء غریب کے قتل پر مظاہرے کئے اور انصاف کا مطالبہ کیا۔