فلسطین کے لئے دعا نہ کریں‘ ائمہ کودہلی پولیس نے جاری کیا انتباہ

,

   

مسلم پرسنل لاء بورڈ نے کہاکہ دہلی پولیس کو غزہ کے لئے کسی کو دعا سے روکنے کا اختیار نہیں ہے
اُردو روزنامہ انقلاب کے مطابق دہلی پولیس نے فلسطین کے لئے دعائیں کرنے سے ائمہ کو روک دیاہے۔ نمازوں اورخطبوں کے دورن غزہ میں اسرائیلی فورسیس کی جارحیت پر مشتمل موجودہ حالات کے حوالے سے فلسطین کا تذکرہ کرنے کے خلاف ائمہ کو مذکورہ پولیس نے وارننگ جاری کی ہے۔

نومبر14کے روز جاری نوٹس میں کہاگیاہے کہ ”اس کی تعمیل میں ناکامی مذہبی لیڈروں کے لئے نتائج“کا سامنا کرنا پڑیگا۔اپنی رپورٹ میں انقلاب نے کہا ہے کہ دہلی پولیس کے اہلکاروں نے پرانی دہلی کی ایک مسجد میں مداخلت کرتے ہوئے امام سے کہا کہ وہ اپنی نماز یاتقریر میں اسرائیل کا ذکر نہ کریں۔

بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ دانش علی نے انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ اور ویلفیر پارٹی آف انڈیاکے ساتھ ملکر دہلی پولیس کی کاروائی کی شدیدمخالفت کی ہے۔

انہوں نے کہاکہ مظلوموں کے لئے دعاکرنا اسلام کا لازمی جز ہے۔ اسرائیلی ڈیفنس فورسیس کی مسلسل بمباری اور زمینی حملوں کی وجہہ سے تباہ ہوجانے والے فلسطین او رغزہ پٹی کے لئے دنیا بھر کی مساجد میں دعائیہ اجتماعات کا سلسلہ بدستور جاری ہے۔