فلمی انداز میں دلہن کااغوا

   

حیدرآباد25مئی(یو این آئی) کریم نگر حضور آباد میں کل شب فلمی انداز میں دلہن کا اغوا کرلیا گیا جس سے سنسنی پھیل گئی۔ یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب نوبیاہتا جوڑا کونڈاگٹو میں شادی کے بعد ہنمکنڈہ جا رہا تھا۔ گاڑی کو امبیڈکر مجسمہ کے پاس روک کر رشتہ داروں نے دلہے پر حملہ کرکے دلہن کا اغواکرلیا۔ اس واقعہ کے مناظر وہاں لگے سی سی ٹی وی کیمرے میں ریکارڈ ہو گئے ۔