فلم شوٹ کے دوران حادثہ،شاہد کپور کو ہونٹ پر 13ٹانکے

,

   

ممبئی: بالی ووڈ اداکار شاہد کپور اپنی آنے والی فلم جرسی کی شوٹنگ کے دوران زخمی ہوگئے۔ وہ موہالی میں ایک اسٹیڈیم میں شوٹنگ کررہے تھے۔

شوٹنگ کے دوران وقت ملنے پر وہ کرکٹ کھیل رہے تھے کہ اچانک بال ان کے نیچے کے ہونٹ پر پر لگ کر خون بہنے لگا۔فوری ڈاکٹر یہاں پہنچ کر ان کے ہونٹ پر 13ٹانکے دئے۔ ا طلاع ملتے ہی شاہد کپور کی اہلیہ میرا راجپوت موہالی پہنچ گئی۔ ڈاکٹر نے انہیں کچھ دن آرام کرنے کا مشورہ دیا۔