فلم ڈائریکٹر ترون مجمدار کی حالت تشویشناک

   

کولکتہ: مغربی بنگال کے سینئر فلم ڈائریکٹر ترون مجمدار کی حالت تشویشناک ہے ۔سرکاری ذرائع نے چہارشنبہ کو یہ اطلاع دی۔ذرائع نے بتایا کہ فلم کے ہدایت کار مجمدار (92) کو گزشتہ جمعہ کو گردے کی تکلیف کی شکایت کے بعد ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ وہ فی الحال ایس ایس کے ایم اسپتال کے آئی سی یو میں زیر علاج ہیں ۔ انہیں پیر کو ایس ایس کے ایم کے آئی سی یو میں منتقل کیا گیا تھا۔اسپتال کے ایک ترجمان نے بتایا کہ ان کی حالت بہتر ہونے کے بعد انہیں جنرل وارڈ میں منتقل کیا گیا تھا لیکن پیر کی رات ان کی طبیعت خراب ہونے پر انہیں دوبارہ آئی سی یو میں داخل کرایا گیا۔مسٹر مجمدار ڈاکٹر سومترا گھوش اور ماہر امراض قلب ڈاکٹر سومناتھ کی دیکھ بھال میں ہیں ۔ انہیں 1962 کی بنگالی فلم ‘کنچر سورگ’ کے لیے پہلے قومی ایوارڈ سے نوازا گیاتھا۔مسٹر مجمدار کو نیشنل ایوارڈ، بی ایف جے اے ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ برائے نمنتر(1971) ملا۔ اس کے علاوہ گندیوتا (1979) نے انہیں نیشنل ایوارڈ اور فلم فیئر ایوارڈ جیتا تھا۔ انہیں 1990 میں پدم شری اور پانچ فلم فیئر ایوارڈز سے نوازا گیاتھا۔