فلم کی عید کے دن 25 کروڑ روپے کی کمائی

   

کسی کا بھائی کسی کی جان’ کا باکس آفس کلیکشن
سلمان خان کی فلم نے عید پر کامیابی کے جھنڈے گاڑ دئے

ممبئی :کسی کا بھائی کسی کی جان کا باکس آفس زبردست رہا۔سلمان خاں اکثر عید کے موقع پر اپنی فلم ریلیز کرتے ہیں اور انہیں شاندار کامیابی بھی ملتی ہے ۔عید کے موقع پر ریلیز ہوئی سلمان خان کی نئی فلم نے دوبارہ کامیابی کے جھنڈے گاڑ دیے ہیں۔ کسی کا بھائی کسی کی جان نے دوسرے دن زبردست چھلانگ لگائی اور فلم کمائی کے معاملے میں 50 کروڑ روپے کے قریب پہنچ گئی ہے۔ فلم نے عید کے دن 25کروڑ روپئے لی کمائی کی اور شائقین نے بھاری تعداد میں فلم دیکھی اور پسند کی۔