فلوریڈا کے ساراسوٹا میں ڈونالڈ ٹرمپ کی”امریکہ بچاؤ“ ریالی کی شروعات

,

   

ریالی‘ جس کی ایک شراکت دار فلوریڈا کی رپبلکن پارٹی ہے‘ سارا دن کی تقریب ہے جس کے ذریعہ ٹرمپ کے امریکہ کو دوبارہ عظیم ایجنڈہ کی حمایت اور ان کے انتظامیہ کی کامیابیوں کا جشن منانے کے مقصدسے منعقد کیاجارہا ہے۔


واشنگٹن۔امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فلوریڈا‘ ساراسوٹا میں ہفتہ کے روز اپنی دوسری ”امریکہ بچاؤ“ مہم انداز کی ریالی منعقدکی ہے۔

ریالی‘ جس کی ایک شراکت دار فلوریڈا کی رپبلکن پارٹی ہے‘ سارا دن کی تقریب ہے جس کے ذریعہ ٹرمپ کے امریکہ کو دوبارہ عظیم ایجنڈہ کی حمایت اور ان کے انتظامیہ کی کامیابیوں کا جشن منانے کے مقصدسے منعقد کیاجارہا ہے

۔ساراسوٹا کے فیر گروانڈس پر منعقد ہونے والے اس تقریب میں 4جولائی کے یوم آزادی کے پیش نظر آتش بازی کے مظاہرہ بھی مشتمل رہا ہے۔

ساراسوٹا میں ہجوم بہت ہی متنوع ہے اور تمام عمر کے لوگ اور شہری اس میں شامل ہیں‘ اسپوتنیک کے ایک نمائندے نے کی رپورٹس میں یہ بات بتائی گئی ہے۔

وہاں پر بہت ساری لاتینی امریکی حمایتی ہیں‘ بعض لوگوں تو اپنے ساتھ کتے بھی لے کر ائے تھے۔ بہت سارے لوگوں کے سروں پر ٹوپیاں تھیں اور وہ ٹی شرٹس پہنے ہوئے کہہ رہے تھے 2020میں ٹرمپ امریکہ کو دوبارہ عظیم بنائیں گے۔

کئی لوگوں کے ہاتھوں میں بیانرس او رجھنڈے تھے۔تقریب سے ایک گھنٹہ قبل لوگ اکٹھا ہونے کا شروع ہوگئے تھے۔ بعض تو ہفتہ کی دوپہر سے ہی پہنچ گئے تھے۔ تقریب سے دوگھنٹے قبل بھاری بارش شروع ہوگئی مگر کسی کے اندر خوف نہیں تھا۔ لوگ آتے جارہے تھے۔

سارا سوٹا کے مکین فلیپی کروڑ نے کہاکہ وہ اس میٹنگ میں اس لئے ائے ہیں کہ وہ ٹرمپ کی حمایت کرتے ہیں اور ان کی ایمگریشن پالیسی کے حمایتی ہیں۔

کروز نے وضاحت کی کہ ”میرے والد ایک سرحد پر پٹرول ایجنٹ ہیں۔ ہماری سرحدوں پر پھیلی ہوئی وباء کے خلاف لڑائی کرتے ہوئے ان کے کئی ساتھی مارے گئے ہیں۔

میں پوری طرح ٹرمپ کی پالیسیوں کی حمایت کرتاہوں جس کا مقصدغیر قانونی ہتھیار اور منشیات کے ساتھ ہمارے ملک توڑنے کے لئے آنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو روکنے کے لئے بنائی گئی ہے“۔

اس نے اس اعتماد کا بھرپور اظہار کیاکہ امریکی صدرات2024میں ٹرمپ کے ہاتھ میں ہوگی۔ اس سے قبل پہلی ”امریکہ بچاؤ“ ریالی جس کا 4جون کو اوہیو میں انعقاد عمل میں آیاتھے کے دوران ٹرمپ نے بائیڈ انتظامیہ کے نتائج کو ”تباہی“ قراردیاتھا۔