فلپائن‘ افغانستان‘ ملیشیاء سے نو انٹری

,

   

نئی دہلی۔ حکومت نے فوری اثر کے ساتھ افغانستان‘ فلپائن اور ملیشیاء سے آنے والے مسافرین کے داخلے پر 31مارچ تک روک لگادی ہے۔کولالمپور ائیر پورٹ پر 300ہندوستانی پھنسے گئے ہیں۔

گھریلو ہوائی جہاز کمپنی گو ائیرنے موجودہ بحران کے پیش مدنظراپنی تمام بیرونی پروازوں پر روک لگادیاہے۔ ڈی جی سی اے نے کہا ہے کہ 24گھنٹوں میں ہوائی جہازوں کی صفائی کی جائے گی۔ فلائی دوبئی نے ہندوستان کے لئے پروازوں کو منسوخ کردیاہے۔

درایں اثناء وزرات صحت نے کہا ہے کہ ہر کسی کے لئے مساک پہننا کی ضرورت نہیں ہے۔

وزرات کی گائیڈ لائنس میں بتایاگیا ہے کہ اگر کسی کوکرونا کا وائرس کا اثر ہے یاکوئی وائرس سے متاثر ہ مریض کی دیکھ بھال کررہا ہے‘ تبھی ماسک کی ضرورت ہے۔

حکومت نے ماسک پہننے کا طریقہ بھی بتایاہے۔منگل کے روز بھی بازار بے حال رہا۔ سینسیکس30,579.09پر بند ہوا۔

مارچ2019کے بعد پہلی مرتبہ نفٹی بھی 9000کی سطح سے نیچے چلاگیا اور8,967.05پر بند ہوا۔سونے کی قیمت میں 477کی کمی کے بعد 39,041فی گرام تک پہنچ گیا۔

چاندی کی چمک بھی پھیکی پڑ گئی ہے