فل کرگ کا فیصلہ کن گول ، جرمنی کی امیدیں باقی

   


الخور۔ قطر کے البیت اسٹیڈیم میں فیفا ورلڈ کپ کے گروپ ای کے میچ میں جرمنی نے اسپین کے خلاف میچ 1-1 سے ڈرا کرنے کیا اوراختتام سے سات منٹ پہلے نکلاس فلکروگ جوکہ متبادل کے طور پر مقابلے میں داخل ہوئے انہوں نے ٹیم کے لئے فیصلہ کن گول کیا ۔ جاپان سے اپنا پہلا میچ 2-1 سے ہارنے کے بعد جرمنی کو ایونٹ کا پہلا پوائنٹ دیا اور یہ گول جرمنی کی ناک آؤٹ مرحلے میں داخل ہونے کی امیدوں کو برقرار رکھتا ہے۔ فل کرگ جو اپنا پہلا ورلڈ کپ کھیل رہے ہیں، ایک عمدہ موڑکے ساتھ 83 ویں منٹ میں گول کرتے ہوئے ٹیم کو برابری پر پہنچا دیا۔ اسپین کو ناک آؤٹ کے لیے کوالیفائی کرنے کے لیے جاپان کے خلاف صرف ایک پوائنٹ کی ضرورت ہے۔ ایک جیت انہیں ٹاپ پوزیشن کی ضمانت دے گی۔ جرمنی فی الحال سب سے نیچے ہے لیکن اگر وہ کوسٹاریکا کو ہرا دیتا ہے اور جاپان اسپین سے ہار جاتا ہے تو وہ دوسرے مرحلے کے لیے کوالیفائی کر سکتا ہے۔ جرمنی جس نے چار بار ورلڈ کپ جیتا ہے لیکن اب وہ کسی ایک ورلڈ کپ میں اپنے پہلے دوگروپ مرحلے کے میچز جیتنے میں ناکام رہا ہے لیکن اس کے باوجود میگا ایونٹ کے ناک آؤٹ مرحلے کے لیے کوالیفائی کرنے کی امیدیں ہیں۔