فون ٹیاپنگ معاملہ ، گرفتار ڈی ایس پیز کی پولیس تحویل کے لیے سماعت

   

حیدرآباد ۔ 27 ۔ مارچ (سیاست نیوز) فون ٹیاپنگ کیس میں گرفتار دو ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹس آف پولیس تروپت انا اور بجنگ راؤ پولیس تحویل کی درخواست کی سماعت نامپلی کریمنل کورٹ میں ہوئی۔ پنجہ گٹہ پولیس نے گرفتار شدہ پولیس عہدیداروں کو 7 دن کی پولیس تحویل میں دینے کیلئے درخواست داخل کی تھی جس میں وکیل دفاع نے اپنا اعتراض درج کرایا جس پر عدالت نے فریقین کو اپنا جواب داخل کرنے کی ہدایت دی۔ چہارشنبہ کو وکلاء کی جانب سے کاؤنٹر کی شکل میں جواب داخل کیا گیا۔ واضح رہے کہ پنجہ گٹہ پولیس نے فون ٹیاپنگ کیس میں 23 مارچ کو بجنگ راؤ اور تروپت انا کو گرفتار کرتے ہوئے انہیں مجسٹریٹ کے مکان میں پیش کیا تھا اور بعد ازاں دونوں عہدیداروں کو چنچلگوڑہ جیل منتقل کردیا گیا۔ ریاستی انٹلیجنس کے شعبہ اسپیشل انٹلیجنس برانچ (SIB) میں زیر خدمت کے دوران کئی سیاست دانوں ، اپوزیشن جماعتوں اور دیگر اہم شخصیتوں کے فون ٹیاپ کئے تھے۔ اس معاملہ میں پولیس نے ایس آئی بی کے معطل شدہ ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ آف پولیس پرنیت راؤ کو گرفتار کیا تھا اور اس کے اقبالیہ بیان پر سابقہ انٹلیجنس سربراہ پربھاکر راؤ اور دیگر عہدیداروں کو ملزم قرار دیا تھا۔ پنجہ گٹہ پولیس مذکورہ دو عہدیداروں کو تحویل میں لے کر اس معاملہ کی مزید پوچھ گچھ کرے گی۔ ب