فٹبال کے مقبول کھلاڑی ماراڈونا نہیں رہے

,

   

بیونس ائیرس۔ گول ڈاٹ کام کی خبر کے بموجب ارجنٹینا فٹبال کھلاڑی ڈیگو ماراڈونا قلب پر حملہ کی وجہہ سے چہارشنبہ کے روز فوت ہوگئے۔

سالگرہ منانے کے ایک روز بعد ہی ماہ نومبر کی شروعات میں ہی مذکورہ 60سالہ چیمپئن کو اسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔مسلسل تھکاوٹ کی شکایت کرنے کے بعد ماراڈونا کواسپتال میں داخل کیاگیاتھا۔

لا پالٹا اسپتال میں ان کی جانچ سے جانکاری ملی کہ ان کے دماغ میں خون جم گیاہے‘ بعد میں اس کے کامیاب اپریشن کا بھی ڈاکٹر س نے انکشاف کیاتھا۔

گول ڈاٹ کام کے بموجب مارا ڈونا کو اسپتال سے روانہ کردیاگیاتھا مگر چہارشنبہ کی اولین ساعتوں میں ان کے قلب پر حملہ ہوا‘مگر نیم طبی دستہ ان کی جان بچانے میں ناکام رہا ہے۔

ارجنٹینا کے جونیر کی حیثیت سے اپنے کیریر کی شروعات 16سال کی عمر میں کی تھی اور ہمیشہ کے لئے فٹبال کے کھیل کے عظیم کھلاڑی بن گئے تھے۔

فٹبال کے شاندار کھلاڑی نے بوس جونیرس‘ بارسیلونا‘ ناپولی‘ سیولا‘ اور نیو ویل اولڈ بوائز کے لئے کھلاڑی کے طور پر نمائندگی کی ہے۔ سال1986میں دوسری مرتبہ ارجنٹینا کو ورلڈ فٹبال کا فاتح بنانے میں ڈیگو کو کلیدی کھلاڑی تسلیم کیاگیاہے۔

ماراڈونا ریسنگ کلب‘ ڈورا ڈوس‘ گیم ناسیا اور ارجنٹینا قومی ٹیم کے کوچ بھی تھے

ٹوئٹر صارفین کا ردعمل

https://twitter.com/Vatsal_upsc/status/1331642099410714624?s=20