فٹنس اور ٹریننگ پر بہت زیادہ توجہ دی تھی :سیمسن

   

شارجہ ۔ چینائی سوپر کنگز کے خلاف دھماکہ خیز اننگز کھیلنے والے سنجو سیمسن نے اپنی اننگز کو فٹنس اور ٹریننگ سے منسوب کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے اس پر بہت زیادہ توجہ مرکوزکی تھی ۔ سیمسن نے32 گیندوں میں ایک چوکے اور نوچھکوں کی مدد سے 74 رنز کی شاندار اننگز کھیلی اور میچ جتوانے میں اپنی ٹیم کی مدد کی۔سیمسن نے کہا کہ میرا منصوبہ میدان میں اترنا اور دھماکہ خیز اننگز کھیلنا تھا۔ اگرگیند میرے ایریا میں آتی ہے تو میں اسے ہٹ کرتا ہوں ۔ یہ بہت ضروری ہے کہ جب گیند آپ کے ایریا میں ہو تو آپ گیند کو ہٹ کرنے کا منصوبہ بنائیں ۔ میں نے فٹنس اور ٹریننگ پر بہت زیادہ توجہ مرکوزکی ہے۔ میرے خیال میں اپنی رینج میں گیند کو ہٹ کرنا کھیل کی نئی کرکٹ کی مانگ ہے ۔انہوں نے کہا کہ میں نے پچھلے پانچ مہینوں میں ان چیزوں پر بہت کام کیا ہے اور مجھے لگتا ہے کہ اس سے میری صلاحیت میں اضافہ ہوا ہے ۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم اپنے مداحوں کے چہروں پر خوشی لاسکتے ہیں اور ہم امید کرتے ہیں کہ ٹیم اس طرح اچھا مظاہرہ جاری رکھے گی۔یار دہے کہ چینائی کے خلاف شاندار اننگز کھیلنے والے سنجو کو مقابلے کا بہترین کھلاڑی قراردیاگیا جنہوں نے نمبر 3 پر بیٹنگ کرتے ہوئے ہوئے دھماکہ خیز مظاہرہ کیا ہے۔