فیروزآباد: ماسک نہ لگانے والوں کو انوکھی سزا۔ 500 مرتبہ لکھنا ہوگا ”ماسک لگانا ہے۔“

,

   

فیروزآباد(اترپردیش):ماسک لگائے بغیر سڑکوں پر نکلنے والے افراد کیلئے ضلع فیروز آباد نظم و نسق نے ایک انوکھی سزا تجویز کی ہے۔ سزا یہ ہوگی کہ جو لوگ ماسک نہیں لگاتے ہیں انہیں سزا کے طورپر 500 مرتبہ لکھنا ہوگا کہ ”ماسک لگانا ہے۔“ اس سزا کے پروگرام کا نام ”ماسک کی کلاس“ رکھا گیا ہے۔ یہ پروگرام محکمہ پولیس کے اشتراک سے منعقد کیا جارہا ہے۔ اس پروگرام کی نگرانی کیلئے ضلع نظم و نسق کا ایک آفیسر، ایک پولیس آفیسر اور ایک ڈاکٹر کو متعین کیا گیا ہے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سچندرا پٹیل نے بتایا کہ اس کلاس میں ایسے لوگوں کو سبق پڑھایا جائے گا جو بغیر ماسک کے گھروں سے نکلتے ہوئے پائے جائیں گے۔ اس طرح کے لوگوں کے خلاف کوئی پولیس کارروائی نہیں ہوگی لیکن اس کلاس میں انہیں 3تا 4گھنٹے بیٹھایا جائے گا۔ اس کلاس میں انہیں ویڈیو کے ذریعہ بتایا جائے گا کہ ماسک پہننے کے فوائد اور اس کی ضرورت سے واقف کروایا جائے گا۔ بعد ازاں انہیں ”ماسک لگانا ہے“ 500 مرتبہ لکھنے کیلئے کہا جائے گا۔