فیروز خان کی فلمی دنیا میں بالکل علحدہ شناخت تھی

   

نئی دہلی: فیروز خان کی پیدائش 25 ستمبر 1939کو بنگلور میں ہوئی تھی۔ والد پٹھان جب کہ والدہ کا تعلق ایرانی نسل سے تھا۔ بنگلور سے بمبئی آئے تاکہ فلموں میں کام کر سکیں۔فلم کے مختلف شعبوں سے وابستہ فیروز خان صرف ایک اداکار ہی نہیں تھے بلکہ ان کی اپنی الگ شناخت تھی’ منفرد اسلوب تھا’ جو انہوں دیگر فن کاروں سے ممتاز کرتا ہے اور اس انفرادیت کو انہوں نے تاحیات برقرار رکھا۔ کہا جاسکتا ہے کہ فیروز خان نے اپنی آرزؤوں اور امنگوں کے ساتھ پروقار اور شاہانہ زندگی بسرکی اور ہندوستانی سنیما کو اپنی اداکاری اور فنکاری کا بیش بہا خزانہ عطا کیا۔ان کی مشہور فلموں میں اپرادھ، دھرماتما ، قربانی ، آدمی اور انسان ، آرزو اور اونچے لوگ کے نام قابل ذکرہیں ۔27اپریل 2009 کو ان کا انتقال ہوگیا ۔