فیروز خان کی منفرد اداکاری اور شاہانہ انداز ہمیشہ پُرکشش رہی

   

نئی دہلی: فیروز خان صرف ایک اداکار ہی نہیں تھے بلکہ ان کی اپنی الگ شناخت تھی منفرد اسلوب تھا جو انہوں دیگر فن کاروں سے ممتاز کرتا ہے اور اس انفرادیت کو انہوں نے تاحیات برقرار رکھا۔ فیروز خان کی پیدائش 25 ستمبر 1939کو بنگلور میں ہوئی تھی۔ ان کے والد پٹھان تھے جب کہ والدہ کا تعلق ایرانی نسل سے تھا۔ہندوستانی فلم انڈسٹری کی خوش قسمتی رہی ہے کہ یہاں متعدد ایسے فن کارپیدا ہوئے جنہوں نے پردئہ سیمیں پر اپنی فنی صلاحیتوں اور ہمہ جہت اداکاری کی بدولت فلم انڈسٹری میں وہ مقام حاصل کیا’ جو انہیں مقبولیت کی بلندیوں پر لے گیا۔ بنعشبہ فیروز خان بھی ایک ایسے ہی فن کار تھے جنہوں نے اپنی ہمہ جہت اداکاری کی بدولت لوگوں کی توجہ اپنی طرف کھینچی۔ فلم انڈسٹری میں ان کی شناخت ایک اسٹائل آئیکان کے طور پر تھی۔ ان کی منفرد اداکاری اور شاہانہ انداز ہمیشہ لوگوں کیلئے باعث کشش رہا۔ وہ نہایت نفاست پسند انسان تھے ۔ خان کا اداکاری کا اپنا انداز تھا۔ان کی مشہور فلموں میں آرزو، آدمی اور انسان ، دھرماتما اور دیاوان شامل ہیں۔ ان کا انتقال 27 اپریل 2009ء کو ہوا۔