فیس بک کی غلط معلومات پر مبنی ویکسین مخالف مہم پر پابندی

   

نیویارک:سماجی رابطوں کی ویب سائٹ فیس بک نے سوشل میڈیا انفلونسرز کی مدد سے کورونا ویکسین سے متعلق غلط معلومات پھیلانے کی مہم روک دی ہے۔خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق فیس بک نے اس آپریشن کو ایک ’ڈس انفارمیشن لانڈرومیٹ‘ (یعنی غلط معلومات کا دھوبی گھاٹ) کا عنوان دیا ہے جس میں جھوٹے دعوو?ں کو اچھی اور ستھری شہرت کے حامل افراد کے ذریعے پھیلا کر درست بنانے کی کوشش کی گئی ہے۔فیس بک کے مطابق منظم دھوکہ دہی پر مبنی یہ مہم روس کی ایک مارکیٹنگ فرم ’فازے‘ کی جانب سے چلائی گئی۔فیس بک کی گلوبل تھریٹ انٹیلی جنس کے سربراہ بین نِمو نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’انہوں نے یہ فرض کر لیا تھا کہ انفلونسرز دی گئی معلومات پر اپنا ہوم ورک نہیں کریں گے لیکن ان میں سے دو نے کیا۔ یہ حقیقی وارننگ ہے۔