فیمس پرفیومری سنٹر ، مچھلی کمان

   

شہر حیدرآباد ، چارمینار کے دامن میں مشہور و قدیم فرم منفرد ، شناخت کا حامل فیمس پرفیومری سنٹر ، مچھلی کمان حیدرآباد تقریبا 70 برسوں سے عطورات اور خوشبو کی دنیا میں قائم و دائم ہے ۔ فن عطر سازی میں جناب محمد ناصر اور ان کے داماد جناب محمد علی تا حیات عطر سازی میں مصروف رہے ۔ ان بزرگوں کی حکمت اور صلاحیتیں ان کے فرزندوں کو ورثہ میں ملیں ۔ جو اللہ کے شکر گذار ہیں ۔ پروپرائٹر فیمس پرفیو مری سنٹر نے کہا کہ ان کے نانا حضرت اور والد بزرگوار کی کاوشوں سے انہیں بہت کچھ سیکھنے کا موقع دستیاب ہوا اور ہر قسم کی عطریات اور خوشبو کے تعلق سے انہیں قابل قدر اور قابل لحاظ واقفیت ہوئی ۔ ان کی خواہش ہے کہ یہ سلسلہ یوں ہی جاری و ساری رہے اور ان کی نسلوں میں بھی منتقل ہوتا رہے ۔ عطریات کے کاروبار کا تعلق جہاں تک ہے حیدرآباد سے لے کر تلنگانہ ، آندھرا پردیش اور کرناٹک کے اضلاع میں بھی ان کے ڈیلرس موجود ہیں ۔ ہندو مسلم بھائی ان کے پراڈکٹس کے شائق ہیں اور ان کو پسند کرتے ہیں ۔۔