فی الحال کے فوجی کاروائی ختم کرنے کا ہندوستان کی طر ف سے اشارہ ‘ جیش کے خلاف پاکستان کا پہلا قدم

,

   

وہیں پچھلے ہفتہ اسلام آبادکو مکمل دستاویزات حوالے کئے گئے تھے جس کی مانگ پاکستان کے وزیراعظم نے کی تھی‘ دستاویزات کے اہم حوالہ جات دنیا بھر میں موجودہندوستانی سفیروں کو فراہم کئے گئے ہیں تاکہ وہ بیرونی حکومتوں کے ساتھ اس کوشیئر کرسکیں۔

نئی دہلی۔اس بات کااظہار کرتے ہوئے کہاکہ ملٹری کاروائی فی الحال کے لئے روک دی جائے اور تمام تر توجہہ پاکستان میں دہشت گردی کے ٹھکانوں کے خلاف لڑائی پر مرکوز کرتے ہوئے منگل کے روز ہندوستان نے کہاکہ اب وہ اقوام متحدہ کے تمام سکیورٹی کونسل اراکین دستاویزات کے حوالے سے پلواماں دہشت گرد حملے میں جیش کے تار جڑنے کاثبوت پیش کریں گے۔

وہیں پچھلے ہفتہ اسلام آبادکو مکمل دستاویزات حوالے کئے گئے تھے جس کی مانگ پاکستان کے وزیراعظم نے کی تھی‘ دستاویزات کے اہم حوالہ جات دنیا بھر میں موجودہندوستانی سفیروں کو فراہم کئے گئے ہیں تاکہ وہ بیرونی حکومتوں کے ساتھ اس کوشیئر کرسکیں۔ حالانکہ ذرائع نے یہ بھی صاف کردیا ہے کہ ملٹری کاروائی اب روک دی گئی ہے مگر دوسرا دہشت گرد حملہ ہونے کی صورت میں’’ تمام مواقع ٹیبل پر ہی رکھے ہوئے ہیں‘‘۔

ذرائع کاکہنا ہے کہ ملٹری کاروائی کے ذریعہ اپنی قابلیت کا مظاہرہ کرنے کے بعد ہندوستان بین الاقوامی سطح پر پاکستان کے لئے کاروائی کا دباؤ بنارہا ہے۔

جبکہ یو ایس ‘ یوکے اور فرانس نے مسعود اظہر پرفہرست کو شامل کرنے کی قرارداد اقوام متحدہ کے سکیورٹی کونسل میںآگے بڑھائی ہے ‘ دہلی تمام مملک سے یہ بھی استفسار کررہا ہے کہ وہ یواین ایس سی کے ممبرتمام ممالک کے روبرو اپنے نمائندوں کے ذریعہ اس مسلئے کو اجاگر کرے‘ مارچ13تک اس پر اعتراض کی تاریخ مقرر کی گئی ہے۔

یو این ایس سی ممبر ممالک میں ماحول بنانے کا یہ نیا طریقے کار ہے جس میں پی پانچ ممالک ہیں اور دس غیر مستقل ممبرس شامل ہیں۔چین نے اکیلے مسعود اظہر کو ’’ بین الاقوامی دہشت گرد‘‘ قراردئے جانے کی قرارداد پر روک لگائے ہوئے ہیں