قادر علی بیگ تھیٹر فاؤنڈیشن کی چیرپرسن بیگم رضیہ بیگ کا انتقال

   

حیدرآباد ۔ 25 ۔ مارچ (سیاست نیوز) قادر علی بیگ تھیٹر فاؤنڈیشن کی چیر پرسن اور حیدرآبادی تھیٹر کی عظیم شخصیت قادر علی بیگ کی اہلیہ بیگم رضیہ بیگ کا اتوار کو انتقال ہوگیا۔ ان کی عمر 73 سال تھی۔ محترمہ رضیہ بیگ کو کئی قومی اور بین الاقوامی اعزازات حاصل ہوئے تھے ۔ انہیں ویمن آف دی ڈیکیڈ کا اعزاز بھی دیا گیا تھا۔ وہ قادر علی بیگ تھیٹر فاؤنڈیشن کے بانیوں میں شامل تھیں ۔ انہوں نے اپنے فرزند پدماشری محمد علی بیگ کے ساتھ حیدرآباد میں تھیٹر کے احیاء میں اہم رول ادا کیا ۔ 1984 میں شوہر کے انتقال کے بعد انہوں نے اپنے فرزند کے ساتھ یہ کام انجام دیا ۔ تھیٹر کے فروغ میں ان کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ ان کے مشہور ڈراموں میں قلی دلوں کا شہزادہ ، سوانح حیات اور دوسرے شامل ہیں۔ حیدرآباد میں قادر علی بیگ تھیٹر فاؤنڈیشن کی خدمات کو کافی سراہا جاتا ہے اور حکومت کی سطح پر بھی سرپرستی کی جاتی ہے۔ 1