قرض داروں کی ہراسانی سے نوجوان کی خودکشی

   

حیدرآباد ۔8۔ ستمبر (سیاست نیوز) قرض داروں کی مبینہ ہراسانی سے تنگ آکر ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔ عطا پور پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 25 سالہ محمد توفیق نے خودکشی کرلی ۔ توفیق سلیمان نگر علاقہ کے ساکن محمد عبدالنبی کا بیٹا تھا جس نے اپنے مکان میں پھانسی لے کر خودکشی کرلی ۔ سب انسپکٹر سریکانت ریڈی نے بتایا کہ توفیق کی خودکشی کے خلاف عبدالنبی کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ توفیق نے محمد وحید پاشاہ سے 65 ہزار روپئے قرض لیا تھا اور قرض کی ادائیگی میں دشواریاں پیش آرہی تھیں اور قرض کی ادا ئیگی کیلئے وحید پاشاہ اور اس کے ساتھی شیخ شکیل توفیق کو شدید ہراساں و پریشان کر رہے تھے جس سے تنگ آکر اس نے خودکشی کرلی ۔ پولیس نے وحید پاشاہ اور شیخ شکیل پر توفیق کو ہراساں کرنے کے الزامات کے تحت شبہ ظاہر کرتے ہوئے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔ع