قریشی کی 4 وکٹوں کے ساتھ شاندار بولنگ

   

حیدرآباد۔ 19 جون (راست) جمخانہ گراؤنڈ پر منعقدہ حیدرآباد کرکٹ اسوسی ایشن کے سہ روزہ لیگ مقابلے میں جمنی فرینڈس کے عبدل الہ القریشی نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے 19.3 اوورس میں 39 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور حریف ٹیم کانٹیننٹل کرکٹ کلب کو 249 رنز پر آل آؤٹ کرنے میں کلیدی رول ادا کیا۔