قصوری مرغ

   

اجزا: تیل چار سے پانچ کھانے کے چمچ، پیاز دو سے تین عدد، ثابت لال مرچ نو سے دس عدد، ٹماٹر ایک سے دو عدد، مرغی کا گوشت آدھا کلو گرام، ادرک لہسن کا پیسٹ ایک کھانے کا چمچ، دہی ایک کپ، ہلدی پسی ہوئی آدھا چائے کا چمچ، لال مرچ پسی ہوئی ایک چائے کا چمچ، نمک ایک چائے کا چمچ، زیرہ پسا ہوا ایک چائے کا چمچ، ہری مرچیں دو سے تین عدد، گرم مصالحہ ایک چائے کا چمچ، میتھی ایک کپ
ترکیب:ایک بڑے برتن میں تیل گرم کریں اس میں پیاز ڈال کر براؤن ہونے تک بھونیں۔ اب اس میں ثابت لال مرچیں اور کٹے ہوئے ٹماٹر ڈال کر مکس کریں اور 5منٹ تک چمچ چلائیں۔ اب اس میں مرغی کا گوشت ڈالیں اس میں ادرک لہسن کا پیسٹ ملائیں اور 5منٹ تک اچھی طرح مکس کریں۔ اب اس میں دہی ڈالیں ،پھر اس میں ہلدی ،لال مرچ ،نمک،پسا ہوا زیرہ ڈالیں اور اچھی طرح مکس کرنے کے بعد ڈھکنا دے کر 8سے10منٹ تک دم دے دیں۔ اب اس میں ہری مرچیں ،گرم مصالحہ اور خشک میتھی ڈال کر اچھی طرح پکائیں۔اب اس پر ہرادھنیا چھڑک لیں اور 2سے 3منٹ تک دم دے۔